Vietnamese biography of albert einstein in urdu



[MEMRES-5]...

عظیم سائنس دان آئن اسٹائن کی وصیّت اور زندگی کی تلخیاں

تاریخ میں البرٹ آئن اسٹائن کو سب سے بڑا ماہرِ طبیعیات مانا جاتا ہے جس کے سائنسی مفروضوں اور تجربات نے فزکس ہی نہیں‌ دنیائے سائنس کو ایک نئے راستے پر ڈال دیا جسے اصطلاح میں‌ ماڈرن فزکس کہا گیا۔ یہ بنیادی طور پر ’تھیوری آف جنرل ریلٹوٹی‘‘ اور ’’کوانٹم فزکس‘‘ کے دو ستونوں پر کھڑی تھی۔

اوّل الذّکر آئن اسٹائن کا مفروضہ اور کوانٹم فزکس اس کی ایک دریافت ’’فوٹو الیکٹرک ایفیکٹ‘‘ کا نتیجہ کہلاتی ہے۔ آئن اسٹائن کا سائنسی نظریہ اور اس کی مساوات (E= mc2) کی صورت میں دنیا بھر میں‌ مشہور ہے۔ اِس نظریے کی رُو سے مادّہ اور توانائی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اور جنھیں آپس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

کہتے ہیں کہ وہ ایک روز دفتر کی کھڑی سے باہر جھانکتے ہوئے ایک بلند و بالا عمارت کو دیکھتے ہوئے سوچنے لگا کہ کسی شخص کو اِس عمارت سے نیچے دھکیل دیا جائے تو کیا وہ اپنے آپ کو گرتا ہوا محسوس کرے گا؟

معاً اُسے خیال آیا کہ اگر ہوا کی رگڑ نہ ہو تو وہ شخص اپنے آپ کو گرتا ہوا محسوس نہیں کرے گا۔ وہ اپنے سوال کا جواب پاکر بہت خوش ہوا۔ 1920 میں اُس نے لکھ